اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست غزہ پٹی پر حملے کے ذریعے اپنا ایک مقصد بھی حاصل نہیں کرسکی ہے۔ سامی ابو زہری نے گزشتہ شب فلسطین کی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے صراحت کے ساتھ کہا کہ تحریک حماس کی عسکری شاخ عزالدین قسام بریگيڈ کی جانب سے جنگ غزہ کے دوران راکٹوں کی تیاری دشمن کے لۓ اس واضح پیغام کی حامل ہے کہ صہیونی ریاست جنگ غزہ میں اپنا ایک مقصد حاصل کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔ قسام بریگیڈ نے اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں جنگ غزہ کے دوران فلسطینی مجاہدین کو ایم 75 راکٹ تیار کرتے ہوئے دکھایا گيا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب صہیونی ریاست ہمیشہ یہ دعوی کرتی رہی ہے کہ قسام کے راکٹ ختم ہونے والے ہیں۔ دریں فلسطینی مجاہدین نے گزشتہ شب صیہونی حکومت کے مظالم اور اس حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کۓ جانے کے بعد اس حکومت کے فوجی اڈوں پر چار راکٹ فائر کۓ۔ صہیونی ریاست نے گزشتہ شب غزہ میں جنگ بندی میں پانچ دنوں کی توسیع کے باوجود غزہ کے چار مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔
.......
/169